۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ نومنتخب ایرانی صدر خطے میں بھائی چارگی کے فروغ، استعماری قوتوں کےعزائم کو ناکام بنانے اور پڑوسی ممالک کے ساتھ دوطرفہ تجارتی، سفارتی اور سفری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مزید بہتر اقدامات اٹھائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے برادر پڑوسی ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے 13 ویں صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے 8واں صدر مملکت منتخب ہونے پر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو مبارک باد پیش کی ہے ۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ آیت اللہ ابراہیم رئیسی کو ایران کے صدارتی انتخاب میں شاندار کامیابی پر دل کی گہرائی سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔انتخابات میں ایرانی قوم کی ولولہ انگیز اور جوش خروش کے ساتھ شرکت بھی قابل تحسین ہے جنہوںنے دشمن کی تمام تر سازشوں اور چیلنجز کے مقابلے میں بھرپور بیداری کا ثواب دیا ۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ18 جون کو ہونے والےصدارتی انتخابات ایرانی قوم کی استقامت کا عہد نامہ ہیں۔ انہوں نےاس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب ایرانی صدر خطے میں بھائی چارگی کے فروغ، استعماری قوتوں کےعزائم کو ناکام بنانے اور پڑوسی ممالک کے ساتھ دوطرفہ تجارتی، سفارتی اور سفری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مزید بہتر اقدامات اٹھائیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .